کاش عامر کےساتھ 30 سیکنڈ کا کام مل جائے، سنی لیون کی حسرت

شوبز ڈیسک  منگل 7 جون 2016
سنی لیون عامر خان کی فلم میں انتہائی مختصر کام کرنے پر بھی تیار ہیں چاہے وہ سین چند سیکنڈز کا ہی کیوں نہ ہو فوٹو : فائل

سنی لیون عامر خان کی فلم میں انتہائی مختصر کام کرنے پر بھی تیار ہیں چاہے وہ سین چند سیکنڈز کا ہی کیوں نہ ہو فوٹو : فائل

نئی دہلی: بالی وڈکی بے بی ڈول جو کئی دلوں پر راج کرتی ہیں جن کے ساتھ بات کرنے کو سیکڑوں مرد ترستے ہوں گے وہ خود ایک ہیرو کے ساتھ فلم میں آنے کے لیے ترس رہی ہیں۔

بھارتی اخبارکے مطابق سنی لیون عامر خان کی فلم میں انتہائی مختصر کام کرنے پر بھی تیار ہیں چاہے وہ سین چند سیکنڈز کا ہی کیوں نہ ہو۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سنی لیون کا کہنا تھا کہ اگر مجھے عامر کیساتھ 30سیکنڈ کے کسی سین میں کام کرنے کا موقع مل جائے تو یہ میری پوری زندگی کااثاثہ ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔