اولمپکس میں پاکستانی نمائندگی کی خواہش؛ عامرپربرطانیہ سے غداری کا الزام

اسپورٹس ڈیسک  منگل 7 جون 2016
  پاکستان کی جانب سے حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرنے کا مقصد وہاں پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے، عامر خان: فوٹو: فائل

پاکستان کی جانب سے حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرنے کا مقصد وہاں پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے، عامر خان: فوٹو: فائل

لندن: باکسرعامرخان ریواولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کرکے مشکل میں پھنس گئے۔

باکسرعامرخان ریواولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کرکے مشکل میں پھنس گئے جس کے بعد ان پربرطانیہ کے ساتھ غداری کا الزام عائد کیا جارہا ہے جہاں پروہ پلے بڑھے۔ عامرخان نے خود پراس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریو گیمز میں پاکستان کی جانب سے حصہ لینے کی خواہش ظاہر کرنے کا مقصد وہاں پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے ریو اولمپک 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔