اورنج ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پردرخواست دائر

اورنج ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام کےدوران طے شدہ حفاظتی معیار کو اختیار نہیں کیا جارہا، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک June 07, 2016
اورنج ٹرین کےتعمیراتی کام کے دوران 9 افرادجاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔فوٹو:فائل

اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے پرتعمیراتی کام کے دوران بین الاقوامی طے شدہ حفاظتی معیارکواختیار نہیں کیا گیا ہے جب کہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے اب تک درجنوں معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے. اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کےتعمیراتی کام کے دوران اب تک کم از کم 9 افراد جاں بحق جب کہ 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں