ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 48 ڈگری تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک  منگل 7 جون 2016
گرمی کی شدت 4 روز تک برقرار رہے گی بعض مقامات پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

گرمی کی شدت 4 روز تک برقرار رہے گی بعض مقامات پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں  آئندہ 4 روز تک  مزید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

ملک بھر مین گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے اور بالائی سندھ سمیت ، پنجاب کے میدانی علاقے اور خیبرپختون خوا کے جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 روز مزید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اور بعض مقامات پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت بھکر اور بہاولنگر میں  ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے ۔ جبکہ  دیگر شہروں میں رحیم یار خان  ،نورپور تھل اور موہنجو دڑو میں 46 ، ملتان اور کوٹ ادو 45، ساہیوال ، جھنگ ،خانپور، بہاولپور 44 لیہ  ،منڈی بہاؤلدین  ٹوبہ ٹیک سنگھ 43  ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد ، فیصل آباد ، قصور ، جوہر آباد، منگلا اور جہلم میں درجہ حرارت  42 جبکہ منڈی بہاؤالدین، پنجگور ، اوکاڑہ ، گجرات 40 ریکارڈ کیا گیا ہے. سیالکوٹ ، راولپنڈی، پشاور39 ،لاہور ،اور گوجرانولہ میں پارہ اب تک 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے.

کوئٹہ اور گوادر میں 37 جبکہ کراچی اور مظفرآباد میں درجہ حرارت  36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پارہ  39 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 34 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، نصیر آباد ، لاہور ، سرگودھا ، کوہات اور پشاور  میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ آج شام کشمیر ، ہزارہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد ،گوجرانوالہ اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔