- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
نوشکی ڈرون حملے نے طےشدہ افغان امن عمل کی روح کومتاثرکیا؛ سول ملٹری اجلاس میں اتفاق
راولپنڈی: جنرل ہیڈ کواٹر (جی ایچ کیو) میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سول ملٹری اجلاس ہوا جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری اورقومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اجلاس میں شریک ہوئے جب کہ ملٹری کی جانب سے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلے سمیت ملک کی مجموعی داخلی وخطے کی صورتحال پرغورکیا گیا جب کہ سیاسی وعسکری قیادت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی پربھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دشمن ایجنسیوں اورایجنٹوں کو ملک کے اندر مسائل پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں نوشکی میں ڈرون حملے سے متعلق اتفاق کیا گیا کہ یہ حملہ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے جس سے باہمی اعتماد متاثرہوا اور اس سے افغان امن عمل کو نقصان پہنچا جب کہ ڈرون حملے سے 4 ملکی اجلاس میں طے شدہ افغان امن عمل کی روح کو متاثرکیا گیا۔
قومی وعسکری قیادت نے قومی مفادات کا ہر سطح پرتحفظ کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے اتفاق کیا کہ آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا جب کہ کسی بھی بیرونی منفی عمل کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔