لاہور کے تاج سینما میں لگی آگ بے قابو، 3 افراد جھلس کر زخمی

ویب ڈیسک  منگل 7 جون 2016
آگ بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں سمیت ضلعی انتظامیہ کی بھی مدد لی گئی۔ فوٹو؛ ایکسپریس/ ریاض احمد

آگ بھجانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں سمیت ضلعی انتظامیہ کی بھی مدد لی گئی۔ فوٹو؛ ایکسپریس/ ریاض احمد

 لاہور: گڑھی شاہو میں واقع معروف تاج سینما میں لگی آگ پرکئی گھنٹوں بعد بھی قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں واقع تاج سینما میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے کے باعث سینما گھر کے 3 ملازمین جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی مدد لی گئی جس سے آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔