اسٹیٹ بینک کل سے نئے کڑکتے نوٹوں کا اجرا کرے گا

ویب ڈیسک  منگل 7 جون 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 کراچی: شہریوں کو کمرشل بینکوں کی نامزد ای برانچز سے نئے نوٹوں کا اجرا 2 رمضان المبارک سے شروع ہوگا جو 28 رمضان تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ملک کے 116 شہروں میں 500 ای برانچز کے ذریعے عوام کو نئے نوٹ فراہم کئے جائیں گے جب کہ بینکوں کی نامزد کردہ ای برانچز میں نئے نوٹوں کا ضروری اسٹاک پہنچا دیا گیا ہے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10 روپے کی دو  اور 20 روپے کی ایک گڈی ہے اور برانچ میں دستیابی کی صورت میں 50 اور 100 روپے کے نوٹوں کا بھی ایک ایک پیکٹ مل سکتا ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے۔ شہریوں کو معلومات اور شکایات کی صورت میں مدد دینے کے لیے ایس بی پی نے ہیلپ ڈیسک 111-00-88-77 قائم کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔