- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
مچھلیاں بھی انسانی چہرے پہچان سکتی ہیں، تحقیق

آرچر فش میں فطری طور پر انسانی چہرے شناخت کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، ماہرین، فوٹو؛ فائل
آکسفورڈ: اگرچہ ہم انسانوں کو تمام مچھلیاں ایک جیسی ہی لگتی ہیں لیکن خود مچھلیاں انسان کو چہرے کی بنا پر شناخت کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں۔
امریکا اور آسٹریلیا کے ماہرین نے آرچر فش میں ایک حیرت انگیز صلاحیت دریافت کی ہے جو اب تک کسی چھوٹی مچھلی میں دریافت ہونے والی پہلی صلاحیت ہے کہ یہ بہت درستگی کے ساتھ انسانی چہروں کو پہچان سکتی ہے جواس مچھلی کی ذہنی صلاحیت اور برین پروسیسنگ کو ظاہر کرتی ہے۔
ماہرین نے اس مچھلی پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ انسانی چہروں کو پہچاننا ایک مشکل عمل ہے لیکن مچھلی جیسی مخلوق کے لیے یہ اس سے بھی مشکل ہے۔ تمام انسانوں کی 2 آنکھیں، ایک ناک اور دو کان اور ہونٹ ہوتے ہیں اور مچھلی ایک چھوٹا جانوراسے پہچان لے تو یہ ایک غیرمعمولی عمل ہوتا ہے۔
آرچر فش چھوٹے کیڑوں پر اپنے منہ سے پانی کی پچکاری مار کر انہیں گرا کر کھاتی ہیں اور اسی وجہ سے یہ مشہور ہیں لیکن یہی مچھلیاں انسانی چہرے بھی شناخت کرسکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آرچر 44 چہروں میں سے مخصوص چہرے کو پہچان سکتی ہے اس کے لیے مچھلی کو پانی کے ٹینک میں رکھا گیا اور اس نے تصویر پر پانی کی پچکاری مار کر اس کی شناخت کی۔
تجربے میں مچھلی نے 44 تصاویر میں سے مطلوبہ چہرہ 81 فیصد درستگی سے شناخت کرلیا۔ ماہرین کے مطابق مچھلیوں کا دماغ سادہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بعض مچھلیاں چہرے پہچان سکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔