- حکومت کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی
- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
اینجلا مرکل بااثر خواتین کی فہرست میں ایک بار پھر سر فہرست

فہرست میں سابق امریکی وزیر خارجہ صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن دوسرے نمبر پر موجود ہیں فوٹو: رائٹرز/فائل
برلن: امریکی میگزین فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل ایک بار پھر سرفہرست ہیں اور سابق امریکی وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن دوسرے جب کہ امریکا کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
امریکی میگزین فوربز نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی ہے جس میں جرمن چانسلر اینجلا مرکل ایک بار پھر سرفہرست ہیں جب کہ سابق امریکی وزیر خارجہ صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن دوسرے اور امریکا کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فوربز میگزین کا یہ تیرہواں ایڈیشن ہے جس میں 11 مرتبہ جرمن چانسلر سب سے با اثر خواتین کی لسٹ میں شامل ہوئیں جب کہ وہ گزشتہ 6 سال سےدنیا کی با اثر ترین خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں چوتھے نمبر پر بل گیٹس کی اہلیہ ملنڈا گیٹس ہیں اور پانچویں نمبر پر جنرل موٹرز کی سی ای او میری بارا ہیں جب کہ اس سال آئی ایم ایف کی صدرکرسٹائن لیگارڈ کا چھٹا نمبر ہے۔
فوربز میگزین کے مطابق اس فہرست میں امریکی ٹی وی سلیبرٹی اوپرا وینفرے بارہویں، بھارتی اسٹیٹ بینک کی ایم ڈی ارودتی بھٹہ چاریہ پچیس ویں، برما کی جمہوریت پسند نوبل انعام یافتہ لیڈر آن سان سوچی چھبیس ویں اور برطانوی ملکہ الزبتھ انتیس ویں نمبر پر ہیں جب کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد چھتیس واں نمبر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔