سیمنٹ کی مجموعی فروخت 11ماہ میں 10.5فیصدبڑھ گئی

بزنس رپورٹر  بدھ 8 جون 2016
سیمنٹ کی مئی میں مقامی فروخت 22.78 فیصد اضافے سے3.06ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اس ماہ میں 2.49 ملین ٹن تھی، اعدادوشمار  فوٹو: فائل

سیمنٹ کی مئی میں مقامی فروخت 22.78 فیصد اضافے سے3.06ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اس ماہ میں 2.49 ملین ٹن تھی، اعدادوشمار فوٹو: فائل

 کراچی: سیمنٹ کی مجموعی فروخت گزشتہ 11ماہ میں 10.55 فیصد کے اضافے سے 35.523 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015 سے مئی 2016کے دوران شمال کے کارخانوں کی مجموعی فروخت 16.64فیصد اضافے سے 24.667 ملین ٹن جبکہ جنوب کی فیکٹریوں کی فروخت 23.7 فیصدبڑھ کر 5.37ملین ٹن رہی، رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مقامی طلب 17.84 فیصد اضافے سے 30.03 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 25.49 ملین ٹن تھی تاہم اس دوران سیمنٹ کی برآمدات 17.41 فیصد کی کمی سے 5.48ملین ٹن رہ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.64 ملین ٹن رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی مئی میں مقامی فروخت 22.78 فیصد اضافے سے3.06ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اس ماہ میں 2.49 ملین ٹن تھی، ایکسپورٹ مئی 2015کی 5لاکھ 60ہزار ٹن کے مقابل رواں سال مئی میںمعمولی کمی سے 5لاکھ 58ہزار ٹن رہی، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 18.52 فیصد اضافے کے نتیجے میں 3.056ملین ٹن سے بڑھ کر 3.622 ملین ٹن ہو گئی، زون کے اعتبار سے شامل کی ملز کی مئی میں فروخت 22.31 فیصد اضافے سے 2.5ملین ٹن اور جنوب کی ملوں کی 24.9 فیصد اضافے سے 5لاکھ 63ہزار942 ٹن تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔