سونم کپور بھی سلمان خان کی حمایت میں بول پڑیں

شوبز ڈیسک  بدھ 8 جون 2016
دبنگ خان کواولمپکس کیلیے بھارت کی طرف سے سفیر مقرر کرنا درست فیصلہ ہے، سونم کپور۔ فوٹو: فائل

دبنگ خان کواولمپکس کیلیے بھارت کی طرف سے سفیر مقرر کرنا درست فیصلہ ہے، سونم کپور۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ خان کو جب سے ریو اولمپکس کے لیے بھارتی دستے کا خیر سگالی سفیر نامزد کیا گیا ہے انھیں ہرجانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ان کے ساتھی فنکاروں کی اکثریت نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

اداکارہ سونم کپور جو اس حوالے سے کسی مصلحت کے پیش نظر اب تک حاموش تھیں لیکن اب وہ بھی میدان میں آگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں انھوں نے ملک کے لیے ثقافتی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، انھیں اولمپکس کے لیے بھارت کی طرف سے سفیر مقرر کرنا درست فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا جو لوگ انھیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہ کروڑوں بھارتیوں کے دل کی ترجمانی نہیں کررہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔