- مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل
- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
حساس سیریز کو فیملی ٹور بنانے کی اجازت دینے سے گریز

قومی کرکٹرزصرف2ٹیسٹ میچز کیلیے بیگمات کو ساتھ لے جاسکیں گے، پی سی بی۔ فوٹو: فائل
لاہور: انگلینڈ کیخلاف حساس سیریز کو فیملی ٹور بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، قومی کرکٹرز صرف 2 ٹیسٹ میچز کیلیے اپنی بیگمات کو ساتھ لے جاسکیں گے، کنڈیشننگ کیمپ، ون ڈے اور ٹوئنٹی سیریز میں کسی کو بلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق عام طور پر طویل ٹورز میں قومی کرکٹرز اپنی فیملیز کو بھی بلا لیتے ہیں تاہم انگلینڈ کے حساس دورے اور توجہ بٹ جانے کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بار محدود اجازت دی گئی ہے، پی سی بی کی جانب سے کہا گیاکہ بیوی، بچوں کو پورے ٹور پر ساتھ نہیں رکھا جاسکتا، کھلاڑی اپنی بیگمات کو صرف 2 ٹیسٹ میچز کیلیے ساتھ لے جاسکتے ہیں لیکن ون ڈے اور ٹوئنٹی 20سیریز میں کسی کو بھی اہل خانہ کیساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں دیا جائیگا، بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام اور کپتان مصباح کی تجویز پر انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے 13 سے 14 روزہ کیمپ ہیمپشائر کے روز باؤل گراؤنڈ میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پر50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی،کھلاڑیوں کو ایک ہاسٹل میں رہائش اختیار کرنا پڑیگی، اس وجہ سے بیگمات کا ٹریننگ کے دوران شوہروں کے ساتھ رہنا غیر مناسب ہوگا،کنڈیشننگ کیمپ کے اختتام پر پاکستانی اسکواڈ اپنے ٹور کا باضابطہ آغاز کریگا، وارم اپ میچز شروع ہونے کیساتھ ہی انگلش بورڈ گرین کیپس کی میزبانی کی ذمہ داریاں اور اخراجات کا بوجھ اٹھالے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔