- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
بھارتی جنرل کا مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف

فوجیوں کو مجاہدین کے خلاف لڑتے ہوئے عوام کی طرف سے ہمدردی کی کوئی امید نہیں ہوتی، جنرل ہوڈا. فوٹو: فائل
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ وہ آپریشن سدبھاؤنا پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کشمیریوں کے ذہنوں اور دلوں کو جیتنے میں ناکام ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج کی شمالی کمان میں 16 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج آپریشن سدبھاؤنا پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں اور ذہنوں کو جیتنے میں ناکام ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ آزادی پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران مطمئن نہیں ہوتے ہیں کیونکہ ان کی حمایت میں لوگوں کے ہجوم کا جمع ہونا ان کیلیے پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔
فوجی اہلکاروں کو مجاہدین کے خلاف لڑتے ہوئے عوام کی طرف سے ہمدردی کی کوئی امید نہیں ہوتی، مجاہدین کی بڑھتی ہوئی حمایت سے نہ صرف فوج کی انٹیلی جنس کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے بلکہ اس کی آپریشنل صلاحیت پر بھی فرق پڑا ہے کیونکہ لوگ جاری جھڑپوں کے دوران بھی مجاہدین کو بچانے کی کوشش کے طور پر مداخلت کرتے ہیں۔ جنرل ہوڈا کے اعتراف کی تصدیق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر ایف پی) کے آفیسر نے بھی کی ہے، سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل آپریشنز نلین پریبھات نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران امن و امان کو بحال رکھنا آپریشن سے بھی زیادہ اہم بن گیا ہے اور یہ ہمارے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا انٹرویو میں کہا کہ جنوبی کشمیر ایک آزاد علاقہ لگتا ہے اور میں مذاق نہیں کر رہا ہوں، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار2010 کے بعد پہلی بار حملے سے بچنے کیلیے اپنی شناخت اور پیشہ چھپاتے ہیں، دوسری طرف حریت قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ سمیت دیگر رہنمائوں کو قابض انتظامیہ نے بدستور گھروں اور تھانوں میں نظر بند کیا، گرفتار رہنما ہلال احمد واری کو بھی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ نظر بند حریت رہنما الطاف احمد شاہ کو سینے میں تکلیف کے باعث مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب سرینگر میں یاسین ملک کو 29 برس قبل درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں ٹاڈا عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انھیں 11 جون تک پولیس ریمانڈ میں سرینگر سینٹرل جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔