دپیکا پڈوکون رنویرسنگھ کے ڈرائیورکی ’’بھابھی جی‘‘ بن گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 8 جون 2016
ڈرائیور کی جانب سے بھابھی جی پکارے جانے پر دیپیکا نے تو کسی قسم کے غصے یاناگواری کا اظہار نہیں کیا:فوٹو:فائل

ڈرائیور کی جانب سے بھابھی جی پکارے جانے پر دیپیکا نے تو کسی قسم کے غصے یاناگواری کا اظہار نہیں کیا:فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں رنویر سنگھ کی دپیکا کے لیے دیوانگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن دپیکا نے کبھی بھی کھل کراس بارے میں بات نہیں کی تاہم رنویر کپور کے ڈرائیور کے لیے وہ ضرور ’’بھابھی جی‘‘ بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ نہیں جانے دیتے جس سے ان کی دپیکا کے لیے دیوانگی کا اظہار نہ ہو، ایسا ہی کچھ رنویر کے ملازمین بھی کرتے ہیں تاکہ مالک کی خوشنودی حاصل رہے۔

رنویر کے ملازمین عام طور پر دپیکا کو ’’میم‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں، اس سے دپیکا کے ان کے مالک کے گھر میں مقام کا اندازہ ہوتا ہے لیکن رنویر کا ڈرائیور تو ان سے بھی آگے نکل چکا ہے اوروہ دپیکا پدوکون کو میم کے بجائے ’’بھابی جی‘‘ کہہ کر پکارتا ہے۔

ڈرائیور کی جانب سے بھابھی جی پکارے جانے پردپیکا نے تو کسی قسم کے غصے یاناگواری کا اظہار نہیں کیا لیکن اس سے اس بات کا تو اندازہ ہوگیا کہ رنویر اور دپیکا کے درمیان دوستی کہاں تک پہنچ چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔