پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام مسائل ایک ساتھ نہیں بتدریج حل کئے جائیں گے، ہیڈ کوچ

ویب ڈیسک  جمعرات 9 جون 2016
کھلاڑیوں کے ذہنوں سے شکست کے ڈرکونکالنا ہوگا جس کے لئے انہیں سخت محنت کی ضرورت ہے، مکی آرتھر۔ فوٹو:ایکسپریس

کھلاڑیوں کے ذہنوں سے شکست کے ڈرکونکالنا ہوگا جس کے لئے انہیں سخت محنت کی ضرورت ہے، مکی آرتھر۔ فوٹو:ایکسپریس

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام مسائل ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج حل کئے جائیں گے۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور دیگر حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کو بہتری کی جانب گامزن کرنےکی بھرپورکوششیں کروں گا، کسی بھی چیز کی بہتری کیلئےٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا تاہم ٹیم کے تمام مسائل ایک ساتھ نہیں بلکہ بتدریج حل کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن سے متعلق سلیکشن کمیٹی سے گفتگو ہوئی، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم مضبوط ہے لیکن ہمیں ون ڈے کرکٹ میں رینکنگ بہتر بنانےکی بھی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ سابق کھلاڑیوں سے اچھی بات چیت ہونی چاہئے، وہ بھی سودمند ثابت ہوسکتے ہیں، کھلاڑیوں کے ذہنوں سے شکست کے ڈر کو نکالنا ہوگا جس کے لئے انہیں سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میں کرکٹ کے لیے بہت جذبہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔