- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ
کراچی: صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ سندھ کا نئے مالی سال کا 830 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، 830 ارب روپے سے زائد کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں خسارے کو پورا کرنے کے لیے حکومت سندھ آمدنی بڑھانے کے لیے بعض سروسز پر ٹیکس عائد کرے گی جب کہ پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس سمیت کچھ موجودہ ٹیکسز میں اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں ترقیاتی کاموں پر 250 ارب روپے، کراچی کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ شہر کے بعض میگا پروجیکٹس کے لیے بھی رقوم مختص کی جائیں گی جن میں ایس۔ 3، اورنج لائن بس پروجیکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی کے پانی کے منصوبے کے ۔4 کے لیے سندھ حکومت اپنے حصے کی رقم میں سے 6 ارب روپے مختص کرے گی۔ نئے بجٹ میں 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس 10 فیصد بڑھانے کا امکان ہے جب کہ پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے، سیکیورٹی کے بجٹ میں بھی 25 فیصد اضافہ اور بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ بجٹ میں صوبے کو اپنے محصولاتی اور غیر محصولاتی ذرائع سے ہونے والی ریونیو آمدنی کا تخمینہ تقریباً 2 ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ ریونیو اخراجات کا تخمینہ 5 کھرب 50 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔