لولیا ونچرسلمان خان کے گھر کے قریب رہائش ڈھونڈنے لگیں

شوبز ڈیسک  ہفتہ 11 جون 2016
یہ بات درست ہوئی تو پھر ان دونوں کے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل نہیں ہوگا، ذرائع:فوٹو : فائل

یہ بات درست ہوئی تو پھر ان دونوں کے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل نہیں ہوگا، ذرائع:فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ دبنگ سلمان خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا ونچر کی قربتیں بالی وڈ میں ہر جگہ زیربحث ہیں، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور لولیا اس سال کے آخر میں شادی کرلیں گے تاہم سلمان خان نے اس بات کی کبھی تصدیق نہیں کی۔

نئی اطلاع کے مطابق لولیا ونچراپنے بوائے فرینڈ کے زیادہ سے زیادہ قریب رہنے کے لیے ان کے گھر کے قریب اپنا گھر خریدنے کا پروگرام بنارہی ہیں۔ لولیا نے سلمان کے گھر کے قریب نیا فلیٹ ڈھونڈنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بات درست ہوئی تو پھر ان دونوں کے مستقبل کے ارادوں کے بارے میں پیش گوئی کرنا مشکل نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔