سرگودھا: امام بارگاہ کے قریب سے 5 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 22 نومبر 2012
 باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاتاہم ان کےپاس سےکچھ برآمد نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاتاہم ان کےپاس سےکچھ برآمد نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

سرگودھا:  امام بارگاہ کے قریب سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

سرگودھا سٹی پولیس نےانیس بلاک امام بارگاہ کے قریب کرائے کے کمروں میں سرچ آپریشن کیا جس کےدوران باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاتاہم ان کےپاس سےکچھ برآمد نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ان افراد نےدس روز قبل امام بارگاہ کے قریب کمرہ کرایہ پر لیا ، پولیس نے شک کی بنیاد پر انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔