- خیبرپختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
حلیمہ قتل کیس؛ مبینہ قاتل کی بیوی کی درخواست ضمانت مسترد

حلیمہ قتل کیس کے حوالے سے میرے شوہر رضوان سے تفتیش ہونی چاہیئے، سونیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حلیمہ قتل کے مبینہ مرکزی ملزم رضوان کی بیوی سونیا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھجوا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر حلیمہ قتل کیس کے مبینہ ملزم رضوان کی اہلیہ سونیا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سونیا کے وکیل کا کہنا تھا کہ 9 روزہ ریمانڈ کے بعد تفتیشی افسر صرف 2 صفحے لے کر آیا ہے، سونیا کا حلیمہ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں اس لئے انھیں باعزت بری کیا جائے۔
دوسری جانب ملزم رضوان کی اہلیہ کا عدالت میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے حلیمہ کو اپنے شناختی کارڈ پر دہلی کالونی میں مکان کرائے پر دلوایا تھا، قتل سے 2 ہفتے قبل حلیمہ نے فون کر کے بتایا کہ وہ شادی کرنے کراچی آ گئی ہے۔ سونیا کا کہنا تھا کہ حلیمہ قتل کیس کے معاملے پر میرے شوہر رضوان سے تفتیش ہونی چاہیئے، رہائی ملنے کے بعد رضوان کے ساتھ دہلی کالونی میں نہیں رہوں گی بلکہ اپنی بچی کے ساتھ اپنی ماں کے گھر چلی جاؤں گی۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے 14 جون تک کے لیے جیل بھجوادیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مئی کو کراچی کے علاقے دہلی کالونی کے ایک گھر سے حلیمہ کی لاش ملی تھی جس کی تفتیش کے لئے پولیس نے رضوان کی اہلیہ سونیا کو تحویل میں لیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔