- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
- بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید
عامر خان نے اپنی صاحبزادی پر شرائط عائد کردیں

اکلوتی بیٹی کے یورپ کے تفریحی سفر کی اجازت کو ہر 4 گھنٹے بعد فون کرکے اپنی خیریت بتانے سے مشروط کردیا۔ فوٹو؛ فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان اپنی بیٹی ایرا خان کے لیے روایتی باپ بن گئے اور اکلوتی بیٹی کے یورپ کے تفریحی سفر کی اجازت کو ہر 4 گھنٹے بعد فون کرکے اپنی خیریت بتانے سے مشروط کردیا۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامرخان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکار اپنی فلموں میں مصروفیت کے باوجود اپنے بچوں کو پھرپور وقت دیتے ہیں اور ان کی ہرطرح کی خواہش پوری کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے ضائع نہیں ہونے دیتے تاہم اب اپنی اولاد سے زیادہ محبت کرنے والے عامر خان بھی روایتی باپ بن گئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی اکلوتی بیٹی ایرا کو دوستوں کے ساتھ یورپ کے تفریحی سفر کی اجازت کو ہر 4 گھنٹے بعد فون کرکے اپنی خیریت بتانے سے مشروط کردیا ہے یہی نہیں بالی ووڈ اسٹار نے بیٹی کو اپنے ساتھ جانے والوں کی بھی معلومات دینے کا کہا ہے جس پر ان کی صاحبزادی نے ناگواری کا اظہار کیا ہے جب کہ اس حوالے سے اداکارعامر خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا لیکن باپ کا کردار ضرور ادا کرتا ہوں اور میری بیٹی ایرا بڑی ہوچکی ہے اسی لیے مجھے اس کی بہت فکر رہتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عامر خان کی پہلی بیوی رینہ دت سے بیٹا جنید خان اور بیٹی ایراخان اور دوسری بیوی سے بیٹا آزاد راؤ خان ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔