عامر خان  کی فلم ’’پی کے‘‘ جاپان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

فلم کو چاپانی زبان میں ڈب کیا گیا ہے جسے رواں سال اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک June 11, 2016
فلم کو چاپانی زبان میں ڈب کیا گیا ہے جسے رواں سال اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فائل :فوٹو

PARACHINAR: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی شہرہ آفاق فلم ''پی کے'' رواں سال اکتوبرمیں جاپان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم''پی کے''2014 میں ریلیز ہوئی اوردنیا بھر میں دھوم مچادی جب کہ فلم نے باکس آفس پر کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے تاہم اب فلم کو جاپانی مارکیٹ میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

عامر خان کی فلم ''پی کے'' رواں سال اکتوبر میں جاپان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جسے چاپانی زبان میں ڈب کیا گیا ہے جب کہ فلم کی جاپان میں نمائش کے لیے تشہیری پوسٹربھی جاری کردیا گیا ہے جسے معروف فلمی پنڈت ترن ادراش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پوسٹ کیا ہے۔



واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ''پی کے'' نے دنیا بھر میں 730 ارب روپے کا بزنس کیا تھا۔

مقبول خبریں