اداکارہ سوارا بھاسکر بھارتی سینسر بورڈ پر برس پڑیں

شوبز ڈیسک  اتوار 12 جون 2016
فن اور ثقافت کے پر کاٹنے سے فنکاروں اور تیکنیک کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

فن اور ثقافت کے پر کاٹنے سے فنکاروں اور تیکنیک کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکربھارتی سینسر بورڈ کی پالیسیوں پر چپ نہیں رہ سکی ہیں اور خوب برسی ہیں۔

ایک بیان میں سوارا بھاسکر کا سنسر بورڈ کے سربراہ نیہلاج پہلانی کے نام خط میں کہنا تھا وہ بالی ووڈ فلموں میں بے جا مداخلت کرکے کوئی قومی خدمت سرانجام نہیں دے رہے۔انھوں نے کہا کہ فن اور ثقافت کے پر کاٹنے سے بالی وڈ میں صحت مند سرگرمیاں پروان نہیں چڑھیں گی۔

اس سے فنکاروں اور تیکنیک کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی ، انھوں نے فلم’’اڑتا پنجاب‘‘پر سینسر کی عائد کردہ پابندیوں کو بے جا قرار دیا اور فلم کے پروڈیوسر انوراگ کیشپ کو ان کا حق دلانے کے لیے سینسر بورڈ کو ایک خط بھی لکھا جس میں سینسر ورڈ کے حکام کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔