- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
دورہ انگلینڈ آسان نہیں، سخت محنت کرنا ہوگی، معین خان
عامر میڈیا سے دور رہیں،پی ایس ایل میں ہر کوئی آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہے گا۔ فوٹو: فائل
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان و سابق چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ دورئہ انگلینڈ آسان نہیں، پاکستان ٹیم کو ہم آہنگی کے ساتھ سخت محنت کرنا ہوگی، توجہ کا مرکز بننے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو خود کو میڈیا سے دور رکھنا ہوگا۔
کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ دورئہ انگلینڈ کبھی بھی آسان نہیں رہا، مصباح الحق بہترین قیادت کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ہمارے کھلاڑیوں کو اس سیریز کو آسان نہیں لینا ہوگا، پاکستانی بولنگ قدرے بہتر لیکن بیٹنگ پر توجہ کی ضرورت ہوگی، سزا ختم کرنے کے بعد محمد عامر کا سفر اسی جگہ سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا، عامر کو انگلش میڈیا سے دور رکھنا ضروری ہے، مقامی میڈیا بات کا بتنگڑ بنانے میں دیر نہیں کرتا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا سے بہتر کہا جا سکتا ہے۔
معین خان نے کہاکہ پی ایس ایل کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں لیکن جب تک ایونٹ ملک میں نہ ہوگا غیرملکی کرکٹرز پاکستان کا رخ نہیں کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ نے کہا کہ سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد خان آفریدی کے پشاور ز لمی کو خیرباد کہہ کر کسی اور ٹیم میں شامل ہونے کا مجھے علم نہیں تاہم ہر کسی کی خواہش ہوگی کہ آفریدی جیسا کھلاڑی اس کی ٹیم کا حصہ بنے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔