خیبر پختونخوا سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام 2 ملزمان گرفتار

برآمد ہونے والے اسلحے میں 20 پستول ، 2 کلاشنکوف اور مختلف بور کے 30 ہزار سے زائد کارتوس بھی شامل ہیں،پولیس حکام

برآمد ہونے والا غیر قاننوی اسلحہ پشاور سے لایا گیا تھا فوٹو : فائل

پولیس نے انڈس ہائی وے پر ایک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسلم چیک پوسٹ پر تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے پشاور سے پنجاب جانے والی ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔


کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 20 پستول ، 2 کلاشنکوف اور مختلف بور کے 30 ہزار سے زائد کارتوس بھی شامل ہیں ۔ یہ تمام اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔ گرفتار ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 
Load Next Story