- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
راولپنڈی کے سستے رمضان بازار میں غیرمعیاری اشیا کی فروخت
راولپنڈی: رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے راولپنڈی میں لگائے جانے والے سستے بازاروں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ وہاں غیر معیاری اشیا کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے سستے بازار میں ریلیف کے نام پر غیرمعیاری اور مہنگی اشیا کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ بازارمیں کیلا 160 سے 200 روپے درجن، آڑو200 سے 240 روپے فی کلو، سیب 180 سے 220، آم 100 سے 150، انگور200، آلوبخارا 120 سے 150، لیموں 200 اور آلو 40 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب لاہورکے رمضان بازارمیں سیب پہاڑی140 روپے کی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی عام مارکیٹ میں قیمت 152 روپے ہے جب کہ کیلا 95 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے جو عام بازارمیں 96 روپے میں درجن ہے۔ پیاز25 روپے کی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی قیمت عام مارکیٹ میں 26 روپے کلو ہے۔ اسی طرح کراچی کے اتواربازار میں ٹماٹر50، پیاز25، آلو25، لہسن160، لیموں 160، مرچ80 روپےمیں فروخت ہورہی ہے جب کہ تربوز35، خربوزہ40، کیلا80، چونسا آم 80 سے100 اور سیب 120 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔