راولپنڈی کے سستے رمضان بازار میں غیرمعیاری اشیا کی فروخت

ویب ڈیسک  اتوار 12 جون 2016
سستے بازاروں میں اشیا خورونوش کی قیمتیں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف سستی ہیں۔ فوٹو: فائل

سستے بازاروں میں اشیا خورونوش کی قیمتیں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف سستی ہیں۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے راولپنڈی میں لگائے جانے والے سستے بازاروں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ وہاں غیر معیاری اشیا کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے سستے بازار میں ریلیف کے نام پر غیرمعیاری اور مہنگی اشیا کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ بازارمیں کیلا 160 سے 200 روپے درجن، آڑو200 سے 240 روپے فی کلو، سیب 180 سے 220، آم 100 سے 150، انگور200، آلوبخارا 120 سے 150، لیموں 200 اور آلو 40 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب لاہورکے رمضان بازارمیں سیب پہاڑی140 روپے کی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی عام مارکیٹ میں قیمت 152 روپے ہے جب کہ کیلا 95 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے جو عام بازارمیں 96 روپے میں درجن ہے۔ پیاز25  روپے کی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی قیمت عام مارکیٹ میں 26 روپے کلو ہے۔ اسی طرح کراچی کے اتواربازار میں ٹماٹر50، پیاز25، آلو25، لہسن160، لیموں 160، مرچ80 روپےمیں فروخت ہورہی ہے جب کہ تربوز35، خربوزہ40، کیلا80، چونسا آم 80 سے100 اور سیب 120 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔