شہبازشریف کا قصور میں رمضان بازار کا دورہ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

ویب ڈیسک  اتوار 12 جون 2016
شہبازشریف نے رمضان بازار میں  پھلوں ، سبزیوں ، دالوں ، چینی اورآٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیا فوٹو: فائل

شہبازشریف نے رمضان بازار میں  پھلوں ، سبزیوں ، دالوں ، چینی اورآٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیا فوٹو: فائل

قصور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رمضان بازار  کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے جائزے سمیت عوام کو دی جانے والے سہولیات اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  شہبازشریف نے قصور میں رمضان بازار، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور اینٹوں  کے بھٹے کے اچانک دورے کیے جہاں انہوں نے رمضان بازار میں اشیائے خوردو نوش، پھلوں ، سبزیوں ، دالوں ، چینی ،آٹے کی قیمتوں اورمعیارجب کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قصور میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں  کا جائزہ لیا اور اسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ  ہونے پر انتظامیہ کی سرزنش کی۔

شہباز شریف نے اینٹوں کے بھٹے کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے  مزدوروں سے اسکول جانے والے بچوں کو ماہانہ وظیفہ ملنے سے متعلق پوچھا جب کہ چائلڈ لیبر کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کا  بھی جائزہ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔