ماورا اورعروہ کے چھوٹے بھائی انس یزدان بھی شوبز میں آگئے

شوبز رپورٹر  منگل 14 جون 2016
بہت خوش ہوں کہ بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، انس ۔:فوٹو : فائل

بہت خوش ہوں کہ بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، انس ۔:فوٹو : فائل

 کراچی:  ماورا اور عروہ حسین کے چھوٹے بھائی انس یزدان بھی شوبزنس کی دنیا میں داخل، ڈرامہ ’’اُڈاری‘‘ کے ساتھ اداکاری کے شعبہ میں قدم رکھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈرامہ میں اداکاری کا موقع ملنے پر بے حد خوش ہوں۔ ڈرامے کے سیٹس پر بہت اچھا وقت گزرا اور اسکرین کے پیچھے کی دنیا کیسی ہوتی ہے وہ جاننے کا موقع ملا۔ انس یزدان’’اعجاز‘‘ کے کردار سے ڈرامہ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔  انھوں نے کہا کہ ڈرامہ کی کاسٹ کے ساتھ اسکرپٹ پڑھنے کے سیشنز اور ہدایت کار نے میری بہت مدد کی، بہت خوش ہوں کہ بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔