سوڈان، بغاوت کا منصوبہ ناکام ، متعدد سویلین اور فوجی گرفتار

اے ایف پی  جمعـء 23 نومبر 2012
 امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کیلیے اپوزیشن کی بڑی سازش پکڑی گئی ،حکام ، فوٹو: فائل

امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کیلیے اپوزیشن کی بڑی سازش پکڑی گئی ،حکام ، فوٹو: فائل

خرطوم: سوڈان کی سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کی اپوزیشن کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے متعدد سویلین اور فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے ملک کی خفیہ ایجنسی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر ہونوالے خون خرابے کو روک لیا گیا ہے ۔

بغاوت پر خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا گیا ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں سویلین اور باغی فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے دارالحکومت خرطوم کی گلیوں میں آدھی رات کے وقت فوجی ٹینک اور مسلح گاڑیاں گھومتی ہوئی دیکھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔