افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ کسی اور کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے یا پھر امن چوہدری نثار

لگتا ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک June 14, 2016
لگتا ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سرحد پارسے بلا جواز گولہ باری ناقابل برداشت ہے جب کہ افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ امن کے لیے ہمارا ساتھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے افغان فورسز کی اشتعال انگیزی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پارسے بلا جواز گولہ باری ناقابل برداشت ہے جب کہ پاکستان بارڈر مینجمنٹ اور دراندازی روکنے کے لیے مخلصانہ کوشش کررہا ہے جسے سرحد پارسے سبو تاژ کیا جا رہا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا لگتا ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے تاہم افغانستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ امن کے لیے ہمارا ساتھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔

مقبول خبریں