- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
یونیورسٹی روڈ کے پیڈسٹیرین برج کی حفاظتی گرل ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی غفلت اورلاپروائی کے سبب یونیورسٹی روڈ پر قائم ’’پیڈ سٹیرین برج‘‘ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگیا۔
پیڈسٹرین برج کی حفاظی گرل ٹوٹنے کے بعد غائب ہوچکی ہیں اور غائب ہونے والے حفاظتی گرل کی جگہ رسیاں باندھ کربرج سے سڑک عبورکرنے والوں کی حفاظت کی کوشش کی جارہی ہے جواپنی نوعیت کاایک انوکھا واقعہ ہے ، پیڈ سٹیرین برج کی حفاظتی گرل غائب ہوجانے اورکوئی مضبوط سہارانہ ہونے کے سبب کسی بھی وقت سڑک عبورکرنے والے شہری کسی بڑے حادثے کا شکارہوسکتے ہیں۔
نیپا چورنگی سے سفاری پارک جانے والی سڑک پرسندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قریب قائم کیے گئے پیڈسٹیرین برج پرحفاظتی گرل ٹوٹنے کے بعد اس کی جگہ ڈوریاں اوررسیاں باندھ دی گئی ہیں تاہم حفاظتی گرل کی جگہ باندھی گئی یہ رسیاں توازن قائم نہ رکھنے کے باعث گرنے والے کسی شخص کوسہارانہیں دے سکتی ہیں، واضح رہے کہ مذکورہ پیڈیسٹرین برج سے روزانہ ہزاروں شہری بالخصوص سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن،جامعہ کراچی اوراین ای ڈی یونیورسٹی سے واپس آنے والے طلبہ اوراسکولوں کے بچوں سمیت اطراف کے علاقہ مکین سڑک عبورکرتے ہیں۔
تاہم پیڈیسٹیرین برج کے عین درمیان میں کراچی یونیورسٹی کے رخ پرحفاظتی گرل ٹوٹنے اورغائب ہونے کے سبب سڑک عبور کرنے والے یہ افراد کسی حادثے سے دوچارہوسکتے ہیں حفاظتی گرل ٹوٹنے اوردوسری کوئی مضبوط رکاوٹ نہ ہونے کے سبب پیڈیسٹیرین برج کے ذریعے توازن برقرارنہ رکھنے کی صورت میں کوئی بھی شخص براہ راست سیکڑوں فٹ کی اونچائی سے تیز رفتاراورمصروف شاہراہ یونیورسٹی روڈپرگرسکتاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔