جیکی چن نے پنجابی ڈانس کرکے حیران کردیا

نیٹ نیوز  بدھ 15 جون 2016
ایکشن اسٹار نے شنگھائی فلم فیسٹیول میں دلیر مہندی کے گانے پر سونوسود کیساتھ ڈانس کیا  فوٹو : اے ایف پی/فائل

ایکشن اسٹار نے شنگھائی فلم فیسٹیول میں دلیر مہندی کے گانے پر سونوسود کیساتھ ڈانس کیا فوٹو : اے ایف پی/فائل

شنگھائی:  جیکی چن نے پنجابی ڈانس کرکے سب ہی کو حیران کردیا۔

جیکی چن اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے عادی ہیں مگر بالی ووڈ ڈانس میں مہارت رکھتے ہیں یہ معلوم نہیں تھا۔ اب 62 سالہ ایکشن اسٹار نے دلیر مہدی کے ایک گانے پر پنجابی ڈانس کی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے پنجابی ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا بتایاگیاہے کہ جیکی چن نے 19 ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران جیکی چن اور سونو سود نے دلیر مہدی کے گانے پر اکھٹے ڈانس کیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سونوسود جیکی چن کے ساتھ انڈو چینی پروڈکشن فلم کنگفویوگا میں کام کررہے ہیں اسٹینلے ٹونگ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔