حکمران پارلیمنٹ کے فیصلوںکی پابندی کریں،فضل الرحمن

ایکسپریس اردو  اتوار 22 جولائی 2012
آزادخارجہ پالیسی کے تحت کسی ملک سے خفیہ معاہدہ نہ کریں،سربراہ جے یو آئی۔ فوٹو ایکسپریس

آزادخارجہ پالیسی کے تحت کسی ملک سے خفیہ معاہدہ نہ کریں،سربراہ جے یو آئی۔ فوٹو ایکسپریس

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پارلیمنٹ نے نئی خارجہ پالیسی کی بنیادرکھ دی ہے اب حکمرانوںکی ذمے داری ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوںکی پابندی کریںاورآزادخارجہ پالیسی کے تحت دنیاسے تعلقات استوارکریںاورکسی بھی ملک سے نیاخفیہ معاہدہ نہ کریںبلکہ اب تمام فیصلے پارلیمنٹ کے فلورپرکریں۔

جے یوآئی میڈیاسیل کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوںنے بیرونی مداخلت بڑھادی ہے اوربدقسمتی سے بیرونی ڈکٹیشن پرمرتب کی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ امریکا نے ایک پھرامدادسے کٹوتی کرکے ثابت کر دیاہے کہ اسے صرف اپنے مفادات عزیزہیںحکمرانوںکی آنکھیںکھل جانی چاہئیں۔

مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ملک اس وقت شدیدبحرانوںکاشکارہے ان سے نکلنے کے لیے عملی اقدامات کرنے سے پہلے اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میںحکمران عوام کے حال پررحم کریںاورلوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کااعلان کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔