صوابی: ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 نومبر 2012
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

صوابی: مین بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، پولیس موبائل کے گزرنے ہی بم پھٹ گیا جس کی وجہ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، دھماکا کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔