ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین کے خلاف دھوکے بازی کا مقدمہ درج

سوزین اپنے آپ کو آرکیٹکچر کہتی ہیں حالانکہ ان کے جو اسناد ہے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی،فن پارے خریدنے والی کمپنی


ویب ڈیسک June 19, 2016
سوزین نےایک کروڑ87 لاکھ روپے کے جو فن پارے بھیجے وہ بھی انتہائی ناقص تھے، کمپنی کا دعویٰ، فوٹو:فائل

بھارتی شہر گوا میں بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان پر ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان پر ان کے شراکت دار مدہت گپتا کی جانب سے گوا میں ان کے خلاف 1 کروڑ 87 لاکھ کے فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے جب کہ ان پر جھوٹے آرکیٹیکچر کے ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، سوزین کے مینیجنگ پارٹنر مدہت گپتا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے سوزین کو 2013 میں ان کے تخلیق کردہ فن پاروں کے عوض ایک کروڑ 87 لاکھ روپے ادا کئے تھے لیکن سوزین نے مقررہ وقت پر چیزیں فراہم نہ کیں اور جب یہ چیزیں انہیں ملیں تو وہ غیر معیاری بھی تھیں۔

مدہت گپتا نے سوزین کی آرکیٹیکچر کی اسناد کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کمپنی نے بھارت میں آرکیٹیچکرز کی نمائندہ تنظیم کونسل آف آرکیٹیکچر سے سوزین کی اسناد کی تصدیق کرائی تو ادارے میں ان کا نام رجسٹرڈ نہیں تھا۔ کمپنی کے قانونی مشیرکا کہنا تھا کہ انہوں نے مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تھا، لیکن وہ شکایت درج کرنے میں گریز کررہی تھی تاہم عدالت سے رجوع کرنے کے بعد سوزین کے خلاف مقدمہ دھوکہ دہی کے الزام کے تحت دائر کیا گیا ہے۔

 

مقبول خبریں