ہالی ووڈ میں گھسا پٹا کردارنہیں کرنا چاہتی، انوشکا

شوبز ڈیسک  منگل 21 جون 2016
 ہالی ووڈ میں کوئی گھسا پٹا ہندوستانی لڑکی کا کردار نہیں کرنا چاہتی۔  فوٹو : فائل

ہالی ووڈ میں کوئی گھسا پٹا ہندوستانی لڑکی کا کردار نہیں کرنا چاہتی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارائیں دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جہاں ہالی ووڈ میں نام کمانے کے لیے دن رات ایک کر رہی ہیں وہیں انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں گھسا پٹا ہندوستانی لڑکی کا کردار نہیں کرنا چاہتی۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران انوشکا شرما کا کہنا تھا میں ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے جو بھی کرتی ہوں وہ کسی بھی جگہ ہو مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا، ضروری یہ ہے کہ وہ کام دلچسپ ہونا چاہیے۔میں ہالی ووڈ میں کوئی گھسا پٹا ہندوستانی لڑکی کا کردار نہیں کرنا چاہتی۔

اپنی ساتھی اداکاراؤں دیپکا اور پریانکا کے کام کو سراہتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ دونوں وہاں جو بھی کام کر رہی ہیں وہ یقیناً بہترین ہے لیکن اگر میں ہالی ووڈ میں کچھ کرنا چاہوں تو وہ مجھے دلچسپ لگنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔