24 جون کو پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بن جائے گا دفترخارجہ

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر ممنون حسین کریں گے

اجلاس میں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی باقاعدہ رکنیت دی جائے گی اور ذمہ داریوں کی یاداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں،دفتر خارجہ : فوٹو : فائل

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ 23 اور24 جون کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کے باقاعدہ رکن کا درجہ مل جائے گا۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ اجلاس 23 اور 24 جون کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔ دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر مملکت ممنون حسین کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین اجلاس میں شریک دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے باقاعدہ رکن کا درجہ مل جائے گا، اس موقع پر رکنیت کےلئے ذمہ داریوں کی یاداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام 2001 میں عمل میں آیا جبکہ پاکستان کو 2005 میں تنظیم میں بطورمبصر شامل کیا گیا تھا، پاکستان بطورمبصرامن سیکیورٹی اورترقی کے لئے خدمات سرانجام دیتا رہا ہے۔ پاکستان نے 2010 میں تنظیم کی رکنیت کےلئے باقاعدہ درخواست دی تھی۔
Load Next Story