شاہ رخ خان کے ٹویٹرپرمداحوں کی تعداد 2 کروڑہوگئی

شوبز ڈیسک  بدھ 22 جون 2016
سلمان خان 1 کروڑ82 لاکھ مداحوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔ فوٹو: فائل

سلمان خان 1 کروڑ82 لاکھ مداحوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر2 کروڑمداحوں کو اکٹھا کرلیا۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی تعداد اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے جہاں ان کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑہوگئی ہے۔

شاہ رخ خان اس وقت بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن سے 13 لاکھ مداحوں کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ سلمان خان 1 کروڑ82 لاکھ مداحوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔