پاکستان کے ساتھ دوستی میں کوئی فرق نہیں آئے گا،چین

آن لائن  ہفتہ 24 نومبر 2012
 دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی،عالمی برادری اعتراف کرے فوٹو: فائل

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی،عالمی برادری اعتراف کرے فوٹو: فائل

اسلام آباد: چین نے کہا ہے کہ دنیااور خطے کے حالات میں خواہ جتنی بھی تبدیلیاں ہوں پاکستان کے ساتھ دوستی میں کوئی فرق نہیںآئے گا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے غیر متزلزل کردار ادا کرتے ہوئے بھاری قیمت چکائی۔عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔پاکستان اور چین دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے آپس میں قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ ہمیں اقتصادی ترقی اور اپنے عوام کے حالات زندگی بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے۔

قریبی عوامیروابط کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ آزاد تجارت کے سمجھوتے کو کامیاب بنانے کے لیے تاجروں کو آگے آنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے توانائی تعاون مکینزم تشکیل دیا ہے اوراس سلسلے میں دو اجلاس بھی منعقد ہو چکے ہیںجبکہ تیسرااجلاس آئندہ سال کے شروع میں متوقع ہے، یہ پلیٹ فارم پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے میں معاونت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عالمی برادری کو پاکستان کی اقتصادی اور دیگر امداد کے حوالے سے بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔