شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی کے الیکٹرک کا دعویٰ
سحر و افطار كے دوران تمام علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہم کررہے ہیں، ترجمان
سحر و افطار كے دوران تمام علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہم کررہے ہیں، ترجمان، فوٹو؛ فائل
كے الیكٹرک كی جانب دعویٰ كیا گیا ہے كہ شہر كے كسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں كی جا رہی اور شہر كا 60 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر كے كسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں كی جارہی اور شہر كا 60 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔ ترجمان کے مطابق بجلی کے تعطل كی شكایات خاص طور پران علاقوں سے موصول ہوتی ہیں جہاں كنڈوں كا استعمال اور بجلی چوری كی شرح زیادہ ہوتی ہے جب کہ كسی بھی علاقے میں خرابی كو دور كرنے كے لیے كے الیكٹرک كا عملہ موجود ہوتا ہے لہٰذا خرابیوں كو لوڈشیڈنگ سے نہ جوڑا جائے ۔
ترجمان کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر واضح كیا ہے كہ سحر و افطار كے دوران تمام علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں اور ان اوقات میں پورے شہر كو بلا تعطل بجلی كی فراہمی كی جاتی ہے، صارفین بجلی كی معطلی یا مقامی فالٹس كی صورت میں 118 كال سینٹر پر رابطہ كریں۔