شاہ رخ کو بھی اچھی فلمیں ملنی چاہئیں، سلمان خان

شوبز ڈیسک  جمعرات 23 جون 2016
’’چک دے انڈیا‘‘ کی پیشکش پہلے مجھے کی گئی تھی مگر میں نے یہ فلم نہیں کی ۔  فوٹو : فائل

’’چک دے انڈیا‘‘ کی پیشکش پہلے مجھے کی گئی تھی مگر میں نے یہ فلم نہیں کی ۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو بھی اچھی فلمیں ملنی چاہئیں۔

اپنی نئی آنے والی فلم سلطان کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا  تھا کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ کی پیش کش پہلے ہوئی تھی لیکن میں نے وہ فلم نہیں کی، آخر شاہ رخ کو بھی اچھی فلمیں ملنی چاہئیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ جس وقت مجھے چک دے انڈیا کی پیش کش ہوئی تو میں اْس وقت کمرشل فلمیں کرنے میں مصروف تھا۔ فلم سلطان میں کام کے حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں نے جس وقت اس فلم کا سکرپٹ پڑھا مجھے یہ بے حد پسند آیا اور کام کرنے کی حامی بھرلی۔

واضح رہے کہ ’’سلطان‘‘ میں ان کے ہمراہ انوشکا شرما نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اسے عید پرنمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔