کراچی کے 2 نوجوانوں کا دیوار پر پورٹریٹ بناکر امجد صابری کو خراج عقیدت

رضا اورعاقب نامی نوجوانوں نے کورنگی میں ایک دیوار پر امجد فرید صابری کی تصویر بنائی ہے۔


ویب ڈیسک June 27, 2016
22 جون کوعالمی شہرت یافتہ قوال امجد فرید صابری کودن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔فوٹو:ایس ایم رضا

کورنگی میں 2 نوجوانوں نے معروف قوال امجد فرید صابری کی پورٹریٹ ایک دیوارمیں بناکر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد فرید صابری کی موت یقیناً ایک قومی سانحہ اورایسی خلا ہے جسے شاید کبھی پرنہیں کیا جاسکتا ، مداحوں کی جانب سے امجد صابری کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں ان کے پرستاراپنے اپنے اندازمیں امجد صابری مرحوم کوخراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں۔ شہرقائد کے علاقے کورنگی میں 2 نوجوانوں رضا اورعاقب نے ایک دیوار کو امجد صابری کی تصویر سے پینٹ کیا، عالمی قوال کی تصویربنانے میں نوجوانوں کو3 گھنٹےلگے۔



واضح رہے کہ 22 جون کوعالمی شہرت یافتہ قوال امجد فرید صابری کودن دہاڑے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں