سرگودھا میں مسلح شخص کی دھمکیوں اور پتھراؤ سے خوف وہراس کاروبار بند

مسلح شخص کا تعلق علاقے کے بااثر گھرانے سے ہے اور قبضہ مافیا کا سرپرست شمار کیا جاتا ہے، مقامی افراد


ویب ڈیسک June 27, 2016
پولیس نے مسلح شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ : فوٹو : ایکسپریس

شہر کے وسطی علاقے میں مسلح شخص کی دھمکیوں اور پتھراؤ سے تاجر اپنی دکانیں بند کرکے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگوھا کے علاقے چونگی نمبر 9 میں ایک شخص سرعام اسلحے کی نمائش کرتا ہوا سڑک پر نکل آیا ۔ کلاشنکوف تھامے ہوئے شخص نے اینٹیں مار کر 3 افراد کو زخمی بھی کردیا جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور خوف کے عالم میں تاجر اور دوکاندار اپنی مارکیٹیں اور دکانیں بند کرکے گھروں میں محصور ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح شخص کا تعلق علاقے کے بااثر گھرانے سے ہے اور قبضہ مافیا میں بھی شمار کیاجاتاہے۔ پولیس نے مسلح شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔



 

مقبول خبریں