دیپکا کی ون ڈیزل کی بیٹی کے ساتھ سیلفی جاری

شوبز ڈیسک  بدھ 29 جون 2016
ہالی ووڈ میں پہلی بار فلم کرتے ہوئے انھیں سب کچھ اجنبی سا لگ رہا تھا لیکن وِن ڈیزل نے انھیں بالکل گھر کی طرح کا احساس دلایا، اداکارہ:ـفوٹو : فائل

ہالی ووڈ میں پہلی بار فلم کرتے ہوئے انھیں سب کچھ اجنبی سا لگ رہا تھا لیکن وِن ڈیزل نے انھیں بالکل گھر کی طرح کا احساس دلایا، اداکارہ:ـفوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنی ہالی ووڈ فلم ’’ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ کی شوٹنگ کے دوران صرف ساتھی اداکاروں سے ہی نہیں بلکہ ان کی فیملی سے بھی کافی گھل مل گئی ہیں۔

ہالی ووڈ میں شوٹنگ کے دوران اداکارہ اداکاروں سے ہی نہیں بلکہ ان کی فیملی سے بھی کافی گھل مل گئی ہیں جس کا اندازہ وِن ڈیزل کی جانب سے شئیر کی گئی ایک تصویرسے لگایا جاسکتا ہے۔ وِن ڈیزل نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دیپکا پڈوکون اور اپنی ایک سالہ بیٹی کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی۔

دیپکا کاکہنا ہے کہ ہالی ووڈ میں پہلی بار فلم کرتے ہوئے انھیں سب کچھ اجنبی سا لگ رہا تھا لیکن وِن ڈیزل نے انھیں بالکل گھر کی طرح کا احساس دلایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔