سنجے دت کی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے فلم التواکاشکار

شوبز ڈیسک  جمعرات 30 جون 2016
سدھارتھ آننداسکرپٹ پر کام کررہے ہیں،ہیروئن بھی تلاش کی جارہی ہے ،پروڈیوسر فوٹو:فائل

سدھارتھ آننداسکرپٹ پر کام کررہے ہیں،ہیروئن بھی تلاش کی جارہی ہے ،پروڈیوسر فوٹو:فائل

ممبئی: اداکار سنجے دت کی قید سے رہائی کے بعد پہلی فلم التوا کا شکار ہوگئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپراسٹار سنجے دت کی 1993کے بم دھماکوں کے کیس میں جیل سے رہائی کے بعد ان کی بالی ووڈ میں واپسی کے لیے بنائی جانیوالی پہلی فلم کی شوٹنگ التوا کا شکارہوگئی ہے اور کہا جارہاہے کہ فلم کے ہدایتکار سدھارتھ آنند فلم کے اسکرپٹ پر مزید کام کرنے کے علاوہ سنجے دت کے مقابل ہیروئن بھی تلاش کررہے ہیں ۔

اس سلسلہ میں گنیش جوہر جو فلم کے پروڈیوس ہیں کا کہناہے کہ سدھارتھ آنند ابھی تک اسکرپٹ پر کام کررہیں جب کہ ہمیں سنجے دت کے ساتھ بطور ہیروئن ایک نئے چہرے کی تلاش ہے تاہم سنجے کو بالی ووڈ میں واپس لانے کا پروگرام ملتوی نہیں کیا بلکہ اس میں تھوڑی سی تاخیر ہوگئی ہے اور فلم کی شوٹنگز رواں برس کے آخر تک شروع کردی جائیں گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔