- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
قندیل بلوچ کی ’’بگ باس ‘‘میں شرکت کی خواہش ادھوری رہ گئی
لاہور: اداکارہ قندیل بلوچ کی بھارتی چینل کے مقبول پروگرام ’’ بگ باس ‘‘ میں شرکت کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ اداکارہ کی گزشتہ کئی ماہ سے جاری کوششوں کے باوجود چینل انتظامیہ نے انھیں پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ نے ’’بگ باس ‘‘ میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی ان کی درخواست یہ کہہ کر مستردکردی گئی کہ پروگرام میں ایسے لوگوں کو شامل نہیں کیا جاتا جن پرکسی قسم کا کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہو۔ پروگرام میں شرکت کے لیے قندیل بلوچ نے بھی سوشل میڈیا پراپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اوراب مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کا وڈیو کلپ آجانے کے باوجود بھی انھیں پروگرام میں انٹری نہیں مل سکی۔ جس کے بعدان کی راتوں رات انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کے خواب چکنا چور ہوکررہ گئے ہیں۔
اس بارے میں قندیل بلوچ نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ ’’ بگ باس‘‘ کی انتظامیہ نے مجھے باقاعدہ مطلع کردیا ہے کہ میں اس پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتی کیونکہ میرا ایک کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔
واضح رہے کہ اس پروگرام کے طریقہ کارکے مطابق ایسے فنکاروں، کھلاڑیوں، ماڈلز اورسیاستدانوں کے علاوہ دیگرشعبوں کی معروف شخصیات کوپروگرام کا حصہ بنایا جاتا ہے ، جومتنازعہ ہوں۔ اسی سلسلہ میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک کوبھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔