ارکان پنجاب اسمبلی کی دہری شہریت، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل طلب

ویب ڈیسک  پير 26 نومبر 2012
اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 42 میں انتخاب کی درخواست بھی زیر غور ہوگی. فوٹو فائل

اجلاس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 42 میں انتخاب کی درخواست بھی زیر غور ہوگی. فوٹو فائل

اسلام آباد:  پنجاب اسمبلی کے 43 ارکان کے خلاف دہری شہریت کے ریفرنس کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں  چاروں صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی سکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق سابق سفیر آصف ایزدی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 43 ارکان کے خلاف دہری شہریت سے متعلق دائر ریفرنس پر غور کیا جائے گا اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 42 میں انتخاب کی درخواست بھی زیر غور ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی نشانات میں سے بلی کے نشان کو خارج کرنے کی درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔