راحت فتح علی نے بھارتی خواجہ سرا بینڈ کیساتھ گانا ریکارڈ کرادیا

شوبز ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2016
’’6 پیک بینڈ‘‘ کی وڈیوجلدجاری ہوگی ، سلمان اور انوشکا شرما بھی پرفارم کرتے نظر آئینگے ۔  فوٹو : فائل

’’6 پیک بینڈ‘‘ کی وڈیوجلدجاری ہوگی ، سلمان اور انوشکا شرما بھی پرفارم کرتے نظر آئینگے ۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی خواجہ سراؤں کے پہلے میوزیکل بینڈ’’6 پیک بینڈ‘‘ کے ساتھ گانا ریکارڈ کروادیا ۔

6 خواجہ سراؤں پرمشتمل اس بینڈ کو سوشل میڈیا پر اس وقت شہرت ملی جب اس نے اپنا گانا’’ ہیپی‘‘ انٹر نیٹ پر ڈاؤن لوڈ کیا اب یہ بینڈ اپنا چھٹامیوزک البم ریلیز کرنے جارہا جس میں سلمان خان اور انوشکا شرما بھی دکھائی دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان اور خواجہ سراؤں کے بینڈ کے نئے گانے کی وڈیو جلد ریلیز کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔