ہمیں پاکستان سے الگ کرنیکی سازش کی جارہی ہے فاروق ستار

یہ قانون نافذ کرنا نہیں ہے کہ خود قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی جائے، فاروق ستار


Staff Reporter July 01, 2016
یہ قانون نافذ کرنا نہیں ہے کہ خود قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی جائے، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

BARCELONA: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ ہمارے خلاف جوکچھ ہورہاہے یہ ہمیںریاست پاکستان سے الگ کرنے کی سازش ہے جو کامیاب نہیں ہو گی۔

سی ایم اے ہال میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت رمضان المبارک کے سلسلے میں منعقدہ بڑے امدادی پروگرام کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ قانون نافذ کرنا نہیں ہے کہ خود قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی جائے، قانون کا نام لینے والے قانون کی خلاف ورزی اور آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، جرم کررہے ہیں اور قانون کے نام پر قانون کو توڑ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے کئی مساجد کے باہر کیمپ لگے ہوئے ہیں، وہ کھلے عام عطیات جمع کررہے ہیں ان پرکوئی روک ٹوک نہیں اور اگر کسی پر پابندی ہے توخدمت خلق فاؤنڈیشن ہے، ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور اسے مستردکرتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کے کے ایف کی رسیدیں ضبط کرنے کے باوجود لوگوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکرخدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیات دیے جو 25 فیصد ہے اور جبرکی وجہ سے 75 فیصدعطیات متاثر ہوئے۔ نامزدڈپٹی میئرکراچی اور کے کے ایف کے ٹرسٹی ارشد وہرانے کہاکہ کس طرح کی سیاست کی جارہی ہے کہ فلاحی ادارے کو بھی ٹارگٹ کیاجارہا ہے، کشمیر میں جب زلزلہ آیا تھا تو ہماری خدمات کی ستائش میں فوج نے ہمیں خطوط بھیجے اور سراہا تھا۔

مقبول خبریں