نیٹوکی اسلحے کی دوڑ پاگل پن ہے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن

نیٹ نیوز  جمعـء 1 جولائی 2016
اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوںگے، ہتھیاروں کی دوڑ سے یورپی توازن بگڑ سکتا ہے، روسی صدر. فوٹو؛ فائل

اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوںگے، ہتھیاروں کی دوڑ سے یورپی توازن بگڑ سکتا ہے، روسی صدر. فوٹو؛ فائل

ماسکو:  روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ نیٹو کے اقدامات کے تناظر میں روس اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں ہو گا۔

روسی صدر نے مغربی دفاعی اتحاد پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی اسلحے کی دوڑ سے یورپی توازن کے ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔ پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ اْن کی حکومت اِس سے آگاہ ہے کہ کب اور کس وقت مناسب جواب دیا جائے۔ انھوں نے نیٹو کی عسکری کارروائیوں کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے روس کو اشتعال نہیں دلایا جا سکتا اور نہ ہی اْن کا ملک کسی حالت میں کمزور ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔